پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک سنگاپور کا پاسپورٹ ایک بار پھر طاقتور ترین قرار

متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر  ہیں جن کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد کو 188 ممالک میں ویزا فری رسائی ہے
تیسرا نمبر یورپی ملک سویڈن  کا ہے‘بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، ناروے، ہالینْ، ناروے اور سپین چوتھے نمبر پر ہیں
سنگاپور(آئی این پی ) سال  2026 کی دوسری ششماہی کے لئے  دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر نچلے نمبروں پر موجود ہے،پاکستان 100ویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ   پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے‘مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 100 واں نمبر آیا اور اس پر 30 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہیمجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 100 واں نمبر آیا اور اس پر 30 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے ۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2026 کے لئے  جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔یکم جولائی کو جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔دوسرے نمبر پر بھی 3 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد کو 188 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔تیسرا نمبر یورپی ملک سویڈن کے نام رہا جس کے پاسپورٹ پر 187 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، ناروے، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔ امریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔۔