شہریوں کو نارمل کٹیگری کے پاسپورٹ بھی مقررہ مدت کے اندر ہی مل رہے ہیں،ڈی جی پاسپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی ) ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاسپورٹ کے بیگ لاگ کے مسائل پر بیرون مماملک سے پرنٹررز اور لیمینیٹرز منگوا کر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ اس کے علاہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے دو میگا سینٹرز میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح کیا کہ شہریوں کو نارمل کٹیگری کے پاسپورٹ بھی مقررہ مدت کے اندر ہی مل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے بیرون ملک سے جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز منگوائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں قائم پاسپورٹ آفس/سنٹرز کی صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے جس کے بعد حالات کو معمول پر لانا ممکن ہوا ہے۔ پاسپورٹ آفس کی جانب سے روزانہ پرنٹ کیے جانے والے پاسپورٹ کے اعداد وشمار سے متعلق ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ جدید پرنٹرز اور لیمینٹز منگوانے کے بعد پاسپورٹ آفس نے روزانہ 55 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، جبکہ ماضی میں جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے روانہ بمشکل 15 سے 25 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کیے جاتے تھے۔