یونان کشتی حادثہ: ایک اور پاکستانی کی لاش مل گئی

ایتھنز(آئی این پی )یونان کشتی حادثہ میں ایک اور پاکستانی کی لاش ساحل سمندر کے قریب سے برآمد ہوگئی ۔جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع گجرات سے ہے،علی حسن کی لاش سوموار کو ایتھنز منتقل کی جائے گی، یونان کشتی حادثے میں اب تک 7 پاکستانی شہریوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔