یونان کشتی حادثہ،ایڈیشنل جج سکھر نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو15جنوری کو طلب کرلیا

  سکھر(آئی این پی ) یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کر لیا۔درخواست گزار کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے  لاپرواہی برتنے پر حکومتی ذمہ داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔