اسلام آباد (آئی این پی)یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی ‘ دفتر خارجہ نے بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرابلوچ نے بیان میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتی مشن یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستانی شہریوں کی نعشوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے سفارتی مشن مقامی حکام کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔