پاکستان کا آذربائیجان کیساتھ گیس سپلائی کا معاہدہ طے پاگیا

 اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کا آذربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کا گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوگیا، پاکستان اسٹیٹ آئل نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا، پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی۔