شکر گڑھ :مغوی نوجوان قتل، لاش کوکیمیکل سے جلادیا

26سالہ عثمان کو سات روزقبل گھر واپس آتے ہوئے اغواء کیاگیا تھا،لاش کھیتوں سے ملی
شکر گڑھ (تحصیل رپورٹر) اغواء کے بعد مغوی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔نعش کو کیمیکل سے بھی جلا دیا گیا۔پولیس کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود سے 7 روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔مقتول کے بھائی کا مقدمہ میں موقف سامنے آیا ہے کہ شکر گڑھ شہر میں 26 سالہ نوجوان عثمان مزدوری کرتا تھا۔شکر گڑھ شہر سے گھر واپسی کے لیے نکلا مگر گھر نہ پہنچ سکا۔سثی پولیس نے 7 روز قبل بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر رکھی تھی۔ڈی پی او نارووال نوید ملک کے مطابق پنڈی بوہڑی کے نواحی گاؤں جلالپور کے کھیتوں سے جمعہ کوکیمیکل سے جعلی بوسیدہ نعش ملی۔ نعش کی شناخت مغوی عثمان کی بتائی جا رہی ہے۔ مغوی عثمان کی نعش کی مزید شناخت کے لیے ڈی این اے رپورٹ بھیجی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مغوی عثمان کو قتل کے بعد نعش کو کیمیکل سے جلایا گیا ہے۔