شکر گڑھ:ایندھن کے کمرے میں آگ لگ گئی‘ 2 بھائی جاں بحق

 قاسم پورہ میں  افسوسناک واقعہ پیش آیا‘3سالہ  شعبان اور4سالہ ولید زندگی ہار گئی
 نارووال(آئی این پی)شکر گڑھ کے علاقہ قاسم پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چھت پر واقع ایندھن کے کمرے میں پرالی کو آگ لگنے سے دو کم سن سگے بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بچوں نے کمرے میں موجود پرالی کو آگ لگائی، جس کے نتیجے میں دونوں بچے آگ کی لپیٹ میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں ولید عمر 4 سال، اور شعبان، عمر 3 سال شامل ہیں۔ دو معصوم بھائیوں کی المناک موت سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی