نارووال میں ایم پی اے احمداقبال اور ساتھیوں کو ریسکیو کرلیا گیا: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)سیلابی ریلے میں پھنسے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد کو چھونے لگا۔ شکر گڑھ کے علاقے جر میاں جھنڈے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد دریائے راوی کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔ متاثرین نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دریائے راوی کنارے ایک دیوار پر پناہ لیے ہوئے ہیں، پانی کی لہریں ان کو چھو رہی ہیں۔جبکہ ایم پی اے احمد اقبال لہڑی بھی ریلیف کیمپ میں موجود تھے۔ تاہم شکر گڑھ میں جرمیاں جھنڈیمیں پھنسے50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہناہے کہ نارووال میں ایم پی اے احمداقبال اور ساتھیوں کو ریسکیو کرلیا گیا، درخت گرنے اور سڑکیں سیلابی پانی کی نذر ہونے سے دشواری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تیز بارش سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔