لاہور(خصوصی رپورٹ)فرائض میں غفلت ، نا اہلی اور کرپشن پرایس ڈی او پبلک ہیلتھ شکر گڑھ خالد بھٹی کومعطل کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ ہا ئوسنگ کے مطابق معطل ایس ڈی او کے خلاف پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نارووال میں واٹر سپلائی کے منصوبے میں سنگین مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔