بھارت: سکو ل میںچھٹی کرانے کے لیے دوسری جماعت کے طالبعلم کو قتل کردیا

14سالہ بچے نے 9سالہ طالب علم کو گلے میں تولیہ ڈال کر گلا گھونٹ کر قتل کیا،پولیس حکام
  نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں سکول میں چھٹی کروانے کے لیے 14سالہ طالبعلم نے دوسری جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں 14سالہ بچے نے اپنے ہی سکول میں دوسری جماعت میں پڑھنے والے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے نے سکول میں چھٹی کروانے کے لیے دوسری جماعت کے 9سالہ طالب علم کو گلے میں تولیہ ڈال کر گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ ملزم بچے نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ ملزم طالب علم کا پڑھنے میں دل نہیں لگتا تھا اور قتل کرنے سے پہلے ملزم نے اپنے موبائل پر کافی تحقیق کی تھی کہ سکول کو کیسے بند کروایا جا سکتا ہے۔ جب اس کو معلوم ہوا کہ کسی ساتھی طالبعلم کی اس طرح موت ہونے سے سکول بند ہو سکتا ہے تو اس نے اس قتل کا منصوبہ تیار کیا۔پولیس کے مطابق طالب علم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے تفتیشی افسر کے سامنے اقبال جرم کیا۔