11ہزار سکو لوں کو ای سی ای کارنرز کیلئے کتب خریداری ہدایت

 ہر سکول کم از کم 50 منظور شدہ کتابیں خریدنے کا پابند ، 25 ہزار فراہم کیے جائینگے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے 11 ہزار سکولوں میں ابتدائی بچپن کی تعلیم یعنی ای سی ای کارنرز کو مزید م ئوثر بنانے کے لیے کتابوں کی خریداری کی ہدایت کردی گئی۔ ہر منتخب سکول کو کتب کی خریداری کے لیے 25 ہزار فراہم کیے جائینگے۔ کتابیں سکول مینجمنٹ کونسلز کے ذریعے خریدی جائینگی، ہر سکول کم از کم 50 منظور شدہ کتابیں خریدنے کا پابند ہوگا جنکا انتخاب پی ای سی ٹی اے اے کی منظور شدہ فہرست میں شامل کتب سے کیا جائے گا۔کتابوں میں زبان و خواندگی، بنیادی ریاضی، سماجی علوم اور تخلیقی فنون سے متعلق کتب شامل ہونگی تاکہ کم عمر بچوں میں مطالعے، بنیادی تعلیمی مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکے۔سکول سربراہان کو کتابوں کی خریداری کا سرٹیفکیٹ بھی آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ای سی ای کارنر کی کتب خریداری کا عمل ہر صورت اگلے ماہ 10 ستمبر تک مکمل کیا جائے۔محکمہ تعلیم نے فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔