نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے تیس سالہ طالب علم ابھیجیت دیپکے نے انٹرنیٹ پر ملنے والے ایک طعنے کو سیاسی شناخت میں بدلتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی نامی ایک نئی تحریک کا آغاز کر دیا ۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ابھیجیت حال ہی میں بوسٹن یونیورسٹی سے پبلک ریلیشنز میں فارغ التحصیل ہوئے ہیں اورملازمت کیلئے درخواستیں دے رہے تھے کہ اسی دوران بھارت کے چیف جسٹس کے ایک بیان نے انٹرنیٹ پر نوجوانوں میں غصے کی لہر دوڑا دی۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں کو کاکروچ یعنی لال بیگ اور پیرا سائٹ سے تشبیہہ دی تھی ۔یہ انوکھی تحریک سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے اور صرف چند ہی دنوں میں اس کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں نوجوان جڑ چکے ہیں۔