روس کے یوکرین پر حملے جاری، ریڈار سسٹم، گولہ بارود کے ذخائر تباہ کرنے کا دعوی

  ماسکو(آئی این پی )روس کے یوکرین پر حملے جاری رہے، ڈرونز کی بارش کردی جس کے نتیجے میں ، ریڈار سسٹمز، گولہ بارود کے ذخائر تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سومی، خارکیف اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں حملے کئے گئے، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے یوکرینی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، الیکٹرانک وار فیئر سٹیشنز، ریڈار سسٹمز اور گولہ بارود کے ذخائر تباہ کر دئیے۔