امریکہ بھارت کو جیولن اینٹی ٹینک سسٹم اور گولہ بارود فروخت کرے گا

دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کی جانب سے واشنگٹن کے فارن ملٹری سیلز  پروگرام کے تحت یہ پہلی خریداری ہوگی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ نے   بھارت کو جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور ایکسکیلیبر گائیڈڈ آرٹلری گولہ بارود کی 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی فروخت کی منظوری دے دی  ۔غیرملکی خبر رساں ادارے ر کے مطابقامریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے)  نے بتایا ہے کہ  امریکی صدر کی جانب سے اگست میں روسی تیل کی خریداری پر بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے نتیجے میں دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کی جانب سے واشنگٹن کے فارن ملٹری سیلز (ایف ایم ایس)  پروگرام کے تحت یہ پہلی خریداری ہے۔