حوثی باغیوں اور اسرائیل میں کشیدگی، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی مذمت

 نیویار ک(آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یمن اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، بحیرہ احمر کی بندرگاہوں اور یمن میں پاور سٹیشنز پر اسرائیلی فضائی حملے خاص طور پر تشویشناک ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی ہے ۔