تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے میں سیاسی مخالفین اور گواہوں کو ہراساں کیا جس پر اٹارنی جنرل نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی ویژن پروگرام میں سارہ نیتن یاہو کے خلاف چلنے والی رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گی۔