لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ چوکی سبزی منڈی میں فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ ایس پی سٹی نے فوری معاملہ کی تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق چوکی سبزی منڈی پولیس نے وقوعہ کی چھان بین کی تو سارا سچ سامنے آیا۔ زخمی جہانگیر نے خود کو فائر مارا اور مخالفین کے نام لے لیے۔ زخمی جہانگیر اپنے بھائی شیر خان سے مل کر منڈی میں اپنا چوکیدارا نظام چلا رہا ہے۔ زخمی نے جن ملزمان کے نام لیے پولیس نے اسی وقت ان کو گرفتار کر لیا۔ زخمی جہانگیر کو یہ معلوم نہ تھا کہ اپنے زخم اور دوسروں کے دیے گئے زخم میں فرق ہوتا ہے۔ وقوعہ کی چھان بین اور بروقت تفتیش نے سارا پلان چوپٹ کر دیا۔ چوکی انچارج عدنان ورک کے مطابق زخمی نے اپنے بھائی کے کام کو وسعت اور مخالفین کو پھنسانے کے لیے خود کو گولی ماری۔ زخمی نے پیاز والی بوریوں کی آڑ میں اپنے ساتھیوں سے ہم مشورہ ہو کر خود کو گولی ماری اور جگہ بدل لی۔ ۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔