نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ چور، بیٹا نافرمان ہے: سابق سکیورٹی چیف

بیٹے نے  نیتن یاہو  پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسے امریکہ کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ چور جبکہ انکا بیٹا نافرمان ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں نسابق سکیورٹی چیف   نے یتن یاہو خاندان کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات کیے  ۔انہوں نے بتایا کہ   بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے والد پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسے امریکا کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا، یہ حملہ اس نوعیت کا تھا کہ سکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔ایمی درور نے بنیامین نیتن یاہو کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ریستورانوں میں بل ادا نہیں کرتے تھے اور اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے، نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو چوری کے جنون میں مبتلا ہیں، خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔