صا دق آباد: پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، سرغنہ سمیت کچے کے 15ڈاکو ہلاک

آپریشن میں بلٹ پروف موبائل وینز، بکتر بند گاڑیوں اور کشتیوں کا استعمال کیا گیا، سرغنہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ تھی،ڈی پی او 
 رحیم یار خان (آئی این پی )سانحہ ماچھکہ کے بعد صا دق آباد پولیس نے کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغازکرتے ہوئے 15ڈاکو ہلاک  کردئیے ، ہلاک ہونے والوں میں ڈاکوئوں کا سرغنہ بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ تھی۔ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق آپریشن میں بلٹ پروف موبائل وینز، بکتر بند گاڑیوں اور کشتیوں کا استعمال کیا گیا۔واضح رہے کہ رحیم یار خان میںکچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوئوں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 14 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔