گھوٹکی:کچے میں شرگینگ کیخلاف آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک‘ ایک پولیس اہلکار شہید

 دوران آپریشن ڈاکوئوں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی‘ ڈاکو  مارے گئے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوگئے:پولیس
گھوٹکی (آئی این پی) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس نے شرگینگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 12 ڈاکوں کو ہلاک کردیا، کارروائی میں پولیس کا ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق گزشتہ روز شر گینگ نے حملہ کرکے 7 افراد کو قتل کیا تھا، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ڈی ایس پی عبدالقادر نے بتایا کہ دوران آپریشن ڈاکوں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی۔پولیس کے مطابق ڈاکو اپنے مارے گئے ساتھیوں کی لاشیں لیکر فرار ہوگئے، ڈاکوں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔