لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے3مغوی کوبحفاظت بازیاب کروالیا ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے3مغوی اکرم موسیٰ اور محمد سر ور کوبحفاظت بازیاب کروالیاانٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر تھانہ بنگلہ اچھا راجن پور کے سرحدی علاقے میں کیا گیاپولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تینوں مغویوں کو حفاظتی تحویل میں لیاپولیس نے اغوا کاروں کے مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران کارروائی کی،پولیس کارروائی کے نتیجے میں اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر کچہ کی طرف فرار ہوگئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہیں آپریشن میں پولیس کو نائٹ ویڑن گاگلز، ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی،تینوں مغوی چند روز قبل راجن پور کے سرحدی علاقے کوٹ کرم خان تھانہ آباد پور کی حدود سے اغوا کئے گئے تھے،کامیاب پولیس آپریشن میں ڈی ایس پی صدر سرکل، سی آئی اے انچارج صدر سرکل سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رحیم یار خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی