چولیانی گینگ کیخلاف آپریشن میں جدید اسلحہ اور ڈرون استعمال کئے جارہے ہیں: ایس ایس پی کشمور
کشمور(آئی این پی )سندھ کے ضلع کشمور کے کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت عبدالرزاق اور عبدالفتح چولیانی کے نام سے ہوئی ہے، جو بدنامِ زمانہ چولیانی گینگ سے تعلق رکھتے تھے۔ایس ایس پی کشمور کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز اور ڈاکوں کے درمیان وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے جدید اسلحے کے ساتھ ساتھ ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی، جس سے آپریشن کی نگرانی اور ڈاکوں کی نقل و حرکت پر قابو پانے میں مدد ملی۔