بجلی چوری کیخلاف ملک گیر مہم میں139ارب وصول ہوئے

سواسال سے جاری کریک ڈائون کے دوران ایک لاکھ 13ہزار 9سو بجلی چوروں کوگرفتارکیاگیا
  لاہور(سپیشل رپورٹر )بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون جاری ہے، تقریباً سوا سال سے جاری مہم میں 139ارب 6کروڑ 50لاکھ روپے کی کثیر رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کیلئے حکومتی اقدامات کے تحت کریک ڈائون میں ستمبر 2023 سے اب تک بجلی چوروں سے 139ارب 6کروڑ اور 50لاکھ رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جاچکے ہیں، کریک ڈائون کے دوران ایک لاکھ 13ہزار 900سے زائد بجلی چور گرفتار کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 69کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی جبکہ 106بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔