ملک بھر سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا،اعدادوشمار
اسلام آباد (آئی این پی )ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔جاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائون کے نتیجے میں اب تک 146 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد وصول کرلیے گئے۔گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 97 کڑور سے زائد رقم وصول کیے گئے، گزشتہ ہفتے کے دوران 174 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔