گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے:وزیراعظم کی ہدایت

 سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے
 اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کی جانب سے ملک میں گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے   گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس  منعقدہوا ‘ وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔