گیس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور بلا تعطل فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات

لاہور(خصوصی رپورٹ )دریائے راوی، ستلج اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فیلڈ عملہ 24/7 الرٹ، ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، بہاولپور سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ،گیس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں ،ضرورت پڑنے پر متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کیلئے گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جا سکتی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ سوئی ناردرن گیس کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔