لاہور(آئی این پی )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے عیدالفطر 2026 کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا اعلان کر دیا ۔لیسکو کے مطابق عید کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور خصوصی ڈیوٹی اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف انجینئرز اور آپریشنل ہیڈز سمیت اہم افسران عید کے تینوں دن ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ بجلی کی ترسیل کا نظام بلا تعطل جاری رہے۔ڈائریکٹر آپریشنز کو کنٹرول روم کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔لیسکو نے واضح کیا ہے کہ عید کے موقع پر صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جائے گی اور بجلی کی بندش پر فوری ردعمل دیا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ اقدامات عید کے دوران لوڈشیڈنگ اور تکنیکی خرابیوں سے بچا کے لیے کیے گئے ہیں۔