لیسکوکا عید پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)لیسکو نے عیدالفطر کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اعلیٰ افسران کو خصوصی ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ذرائع کے مطابق چیف انجینئرز ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ، پی آئی یو ذوالفقار بلوچ، او اینڈ ایم ندیم ملک، ایم ایم فاروق عمر، ٹی ایس نثار سرور اور پی اینڈ ڈی فیصل زکریا عید کے تینوں دن ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ آپریشنز ڈائریکٹر عمران محمود کو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔