سحر، افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا اعلان

  کمپنی اپنے نیٹ ورک میں مستحکم گیس فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم 
لاہور (خصوصی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس نے صارفین کو سحر، افطار اور دوپہر کے کھانے کی تیاری کے دوران بلا تعطل اور پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے ہیں۔ کمپنی اپنے نیٹ ورک میں مستحکم گیس فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ صارفین کو بھی کسی رکاوٹ کے بغیر مناسب پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا سکے۔