اوپن مارکیٹ میں جاری مہنگائی نے عام عوام کی زندگی کو نازک اور مشکل بنا دی ہے، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔
مہنگائی میں مسلسل اضافے کے سبب، خاص طور پر کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے، اور وہ حکومت سے فوری ریلیف کی درخواست کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نے گھریلو بجٹ کو بکھرہ دیا ہے، اور اب انہیں اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر راشن کارڈ جاری کرے تاکہ مستحق اور غریب خاندانوں کو بنیادی اشیائے خورونوش سستی قیمت پر فراہم کی جا سکیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ راشن کارڈ میں صرف ضروری اشیاء شامل کی جائیں تاکہ غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہو سکے۔ ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت غریبوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے موثر اور فوری اقدامات کرے، کیونکہ ملک میں روزگار کے مواقع محدود ہیں اور آمدنی کے ذرائع کمزور پڑ چکے ہیں۔مزید برآں، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی یہ صورتحال عوام کی زندگی کو بوجھل بنا رہی ہے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو معاشرتی اور معاشی مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے حکومت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کرے اور فوری ریلیف فراہم کرے۔