پشاور کے تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خوڑ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمی بچوں میں ابوذر ولد ضیاء الرحمٰن اور جراہ ولد سراج الدین شامل ہیں۔ دونوں بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کی تفصیلات اور وجوہات کے بارے میں تاحال مکمل معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں، تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔