چنیوٹ: گھر میں دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 1 شخص جاں بحق

چنیوٹ: گھر میں دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 1 شخص جاں بحق

چنیوٹ کی بھٹو کالونی میں ایک گھر میں دھماکے کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد روڈ پر واقع بھٹو کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں اچانک دھماکا ہوا، جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی شدت کے باعث گھر کے اندر موجود افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، اور ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے لئے کارروائی کی۔ زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔دھماکے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں اور جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہیں۔