تربت میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

تربت میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

بلوچستان کے شہر تربت میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا تربت کے علاقے آبسر میں ہوا، جہاں دیسی ساختہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے اور علاقے کی ناکہ بندی کرلی۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اور پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔یہ دھماکہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا حصہ ہے، جس میں متعدد بار دھماکوں اور حملوں میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لیے سرگرم ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔