ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن 81املاک سربمہر

لاہور( خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹاو ن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازگلبرگ،کینال روڈ، گلشن راوی، شادباغ، شاہ جمال ،پونچھ روڈاورعلامہ اقبال ٹاو ن میں آپریشن کر کے81املاک سربمہرکر دیں۔کارروائیوں کے دوران ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ میں 30املاک سربمہرکیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پرکینال روڈ، گلشن راوی، شادباغ، شاہ جمال ، پونچھ روڈ پر 40 املاک اور علامہ اقبال ٹاون میں 11 املاک سیل کی گئیں۔ سربمہر کی گئی املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹس، کلینک، فارمیسی، دکانیں،شو روم،آٹو ورکشاپ، دفاتر ودیگر شامل