لاہور( خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازگلبرگ، نیو گارڈن ٹا ئون، نیو مسلم ٹا ئون، گجرپورہ، گلشن راوی،ریونیو سوسائٹی، ناز ٹا ئون اور سبزہ زار میں آپریشن کرکے 154املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورنیو گارڈن ٹا ئون میں 27املاک سربمہر کیں۔ کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرنیو مسلم ٹا ئون، گجرپورہ،گلشن راوی میں 50املاک سیل کی گئیں۔ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ریونیو سوسائٹی میں 42املاک ، ناز ٹا ئون میں 20املاک اور سبزہ زار میں 15املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،اکیڈمی، کالج، فارمیسی،کلینک،لیب، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ ، بیکری، بیوٹی سیلون،الیکٹرک سٹور، آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔