فائرنگ کے بعد پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا:امریکی میڈیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست نیوجرسی کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسٹورنٹ حکام متعدد نقاب پوش حملہ آور ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔