کنٹینر اور عملے کو کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ء کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان رینجرز
کراچی (آئی این پی )سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوئوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ضلع گھوٹکی میں ڈاکوئوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کنٹینر اور عملے کو کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔ مسلح ڈاکوئوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح ڈاکو کنٹینر کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ریسکیو حکام نے دونوں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔