21سالہ عروج، سعدیہ اور فاطمہ کی لاشیں محلہ چار گاہ کے تالاب سے ملیں ،آئی جی کا نوٹس ،رپورٹ طلب کر لی
لاہور(کرائم رپورٹر) گجرات ڈنگہ کے علاقے محلہ چارگاہ میں تالاب سے 2 خواتین اور ایک بچی کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں،21 سالہ عروج، 15 سالہ سعدیہ اور 2 سالہ فاطمہ کے اغوا کا مقدمہ بدھ کے روز درج کیا گیا تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نینوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ،واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم د یدیا ، سینئر پولیس افسر اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کر لیے ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔