بازیاب افراد کو چند روز قبل گڈو،کشمور روڈ سے اغوا ء کیا گیا تھا،زخمی ڈاکو ساتھی لے کرفرار
رحیم یار خان(آئی این پی )رحیم یارخان پولیس نے بھونگ سے متصیل راجن پور کے سرحدی علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوئوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکوئوں کو ساتھی ڈاکو ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق بازیاب افراد کو چند روز قبل گڈو،کشمور روڈ پر چوک سویترا کے قریب سیاغوا کیا گیا تھا۔