انڈھڑگینگ نے 2مغوی قتل ،9 کو جکڑ کر سیلابی پانی میں کھڑا کردیا

 رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)انڈھڑگینگ نے موٹروے سے اغوا کئے گئے 2 مغوی قتل کرد ئیے، 9 کو زنجیروں سے جکڑ کرسیلابی پانی میں کھڑاکرکے سوشل میڈیاپرویڈیووائرل کردی ، انڈھڑگینگ نے دھمکی دی ہے کہ دوروز تک سرغنہ کے گرفتاربھائی منیر انڈھڑ کورہانہ کیا جائے ورنہ 9مغویوں کوقتل کردیا جائیگا۔ تفصیل کے مطابق نواز آباد موٹروے ایم فائیو سے 11 روز قبل اغواء کیئے جانے والے 9 مغویوں جنہیں زنجیروں سے جکڑکرسیلابی پانی میں کھڑا کرکے وائرل کی جانیوالی ویڈیومیں 9مغویوں کی جانب سے ورثاء اورحکام سے مطالبہ دہرایاگیاکہ انہیں جلدازجلدرہاکروایاجائے جبکہ دومغویوں کواغواء کاروں نے قتل کردیاہے۔ اس موقع پر وائرل کی جانیوالی ویڈیومیں انڈھڑگینگ کے کارندے نے دھمکی دی کہ انڈھڑگینگ کے سرغنہ کے گرفتاربھائی منیراحمدانڈھڑجس کی سزا مکمل ہوچکی ہے پولیس رہا کرے‘ دوروزکی مہلت دیتے ہوئے اغواء کار کارندے نے دھمکی دی کہ اگر منیر احمدانڈھڑکوپولیس نے رہا نہ کیاتو مغویوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاجائے گا۔