بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل سستا، پاکستان میں پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل سستا، پاکستان میں پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں، جہاں 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 282 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 274 روپے 08 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے۔اس کے برعکس، پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 32 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 11 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔عالمی توانائی ایجنسی (IEA) کی جانب سے جاری پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ اس سال اور اگلے سال خام تیل کی اضافی مقدار میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہیں۔