دارالحکومت میں رواں سال قتل کے تمام مقدمات کے ملزم گرفتار، پراپرٹی کرائم میں 27 فیصد کمی
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دنیا کے 401 شہروں کی تازہ سیفٹی رینکنگ میں 83ویں نمبر پر آگیا ہے،پاکستانی دارالحکومت نے لندن، ماسکو، ٹورنٹو، گلاسگو اور استنبول جیسے بڑے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔اسلام آباد پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال شہر میں رپورٹ ہونے والے قتل کے مقدمات میں 100 فیصد شرحِ تفتیش و گرفتاری حاصل کی گئی اور قتل کے تمام مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق رواں سال کامیابی سے حل کیے جانے والے اہم مقدمات میں گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ایچ نائن ٹرپل مرڈر کیس، تاجر عامر اعوان قتل کیس، سردار فہیم قتل کیس اور الفلاح بینک ڈکیتی کیس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک غیر ملکی بچے کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق 2026 میں 2025 کے مقابلے میں پراپرٹی کرائم کے واقعات میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ مجموعی طور پر ایسے 1,499 واقعات کم رپورٹ ہوئے