اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی ، جس میں عدالت نے سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اور ایم سی آئی کو نوٹس جاری کردئیے۔درخواست گزار نوید عاشق کی جانب سے ایڈووکیٹ افراسیاب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔