نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چیتا آگیا،حکام کی دوڑیں

اسلام آباد (آئی این پی)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بانڈری  کے قریب چیتا آگیا جب کہ چیتے کر دیکھ کر حکام کی دوڑیں۔چیتے کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا،  چیتے کو دیکھے جانے پر ائیرپورٹ حکام نے وائلڈ لائف کو اطلاع کی۔ذرائع نے کہا کہ ایئرپورٹ کے قریب  ویرانے میں چیتے کی تلاش جاری ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیتے موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، ایئرپورٹ پنجاب کی حدود میں ہونے پر معاملہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو ریفر کردیا گیا