عالمی دہشتگردی انڈیکس میں پاکستان دوسرے نمبر پرآگیا

2024 میں  پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا :آئی ای پی کی رپورٹ 
  اسلام آ باد (آئی این پی )پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا  اور عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا۔انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی جاری کردہ رپورٹ میں گزشتہ 17 سال کے دوران دہشت گردی کے رجحانات اور اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں 2023 میں 517 حملے رپورٹ ہوئے تھے، جو 2024 میں بڑھ کر 1,099 تک جا پہنچے، جو کہ گزشتہ 1 دہائی میں سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے، یہ پہلا موقع ہے جب دہشت گرد حملوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔