لاہور (آئی این پقی )لاہورکی بڑی کامیابی،عالمی کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026 میں نیویارک،پیرس اور نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔عالمی ڈیٹا بیس ادارے نمبیو کے 2026 مِڈ ایئر کرائم اینڈسیفٹی انڈیکس میں لاہور نے دنیا کے کئی بڑے شہروں بشمول نیویارک، پیرس اور نئی دہلی سے بہتر درجہ حاصل کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہورکاسیفٹی اسکور(حفاظتی معیار) 63.8 جبکہ کرائم اسکور 36.2 ریکارڈ کیا گیا ہے،پاکستان کے شہروں میں اسلام آباد بدستور پہلے نمبر پر ہے اور لاہور اس فہرست میں اسلام آباد کے بعد دوسرے نمبر پر ہے