کورنگی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل، پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار

کورنگی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل، پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی، زمان ٹاؤن نورانی بستی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے چھری کے وار کرکے اپنی بیوی خورشیدہ بیگم کو موت کے گھاٹ اتارا۔پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم وہاں موجود تھا اور اسے فوری طور پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ مقتولہ کے چار بیٹیاں ہیں جو سب شادی شدہ ہیں۔پولیس نے بتایا کہ قتل کا سبب گھریلو تنازع تھا اور اس کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں۔