آٹے کی قیمتوں میں شدید اضافہ، 20 کلو تھیلے 250 سے 350 روپے مہنگے

آٹے کی قیمتوں میں شدید اضافہ، 20 کلو تھیلے 250 سے 350 روپے مہنگے

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

 شہر کے آٹا ڈیلرز کے مطابق بیس کلو مکس آٹے کی قیمت 14 سو روپے سے بڑھ کر 1750 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سپر فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 1450 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے اور فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 1600 روپے سے بڑھ کر 1850 روپے ہو گیا ہے۔ڈیلرز نے وضاحت کی کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی عالمی اور ملکی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ علاوہ ازیں، ڈیلرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق خریداری کریں تاکہ طلب اور رسد میں توازن برقرار رہے۔ماہرین کے مطابق اگر گندم کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ مہینوں میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس کا براہ راست اثر صارفین اور دکانوں کی معاشی صورتحال پر پڑے گا۔ حکومت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرے اور عوام کو مناسب نرخوں پر آٹا دستیاب کروائے۔