ایک نجی کمپنی کے آٹے کے حوالے سے صارفین نے شدید شکایات کی ہیں، جن میں آٹے کے غیر معیاری ہونے اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کا الزام شامل ہے۔
صارفین کے مطابق اس کمپنی کا 5 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو مارکیٹ میں موجود دیگر برانڈز کے مقابلے میں کئی گنا مہنگا ہے۔شکایات میں آٹے سے بدبو آنے، ریتلا ہونے اور دیگر معیار کے مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔ متعدد صارفین نے آٹے کے درجنوں تھیلے دکانداروں کو واپس کر دیے ہیں، جبکہ دکانداروں نے بھی آٹے کے غیر معیاری ہونے کا اعتراف کیا ہے۔دوکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اس کمپنی کے خلاف نوٹس جاری کریں اور آٹے کے معیار و قیمت کی جانچ پڑتال کریں تاکہ عوام کو معیار اور قیمت دونوں کے حوالے سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔